آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن کو دورہ مالدووا کے دوران ان کی ہم منصب کے کتے نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹرین صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن نے دورہ مالدووا کے دوران صدارتی محل میں اپنی ہم منصب مایا ساندو سے مالقات کی۔
دونوں رہنما صدارتی محل کی راہداری میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اس دوران الیگزینڈر وین ڈیر بیلن نے مایا ساندو کے پالتو کتے پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش کی۔
- Advertisement -
آسٹرین صدر کو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ کتا ان پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔ مایا ساندو کے کتے نے انہیں زخمی کیا جس کے فوراً بعد انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعدازاں، ایک میٹنگ کے دوران الیگزینڈر وین ڈیر بیلن کے ہاتھ میں پٹی بندھی ہوئی دیکھی گئی۔