تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کے سب سے وزنی بچے کی پیدائش

نیویارک: امریکی خاتون نے دنیا کے وزنی ترین بچے کو جنم دے کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون جوائے کے ہاں 15 پونڈ وزنی بچے کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور نومولود کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی تاریخ میں 15 پاؤنڈ (ساڑھے سات کلو) کے بچے کی پیدائش ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل خاتون نے ہی 11 پاؤنڈ کے سب سے وزنی بچے کو جنم دیا تھا۔

خاتون کے مطابق انہیں زچگی کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا البتہ باقاعدگی سے معائنہ اور ورزش کی وجہ سے زچگی کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور بچے کی پیدائش اسی وجہ سے آپریشن کے بجائے نارمل ڈلیوری سے ہوئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں اس سے قبل 2016 میں بھی 11 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ سرجن کا کہنا تھا کہ وزنی بچے کی پیدائش ماں کی جنیات کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔

ماں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 9 ماہ جتنی تکلیف میں گزارے انہیں ہرگز اس بات کا گمان نہیں تھا کہ پیدا ہونے والے بچے کا وزن اتنا ہوگا، خاتون کہتی ہیں کہ میرے لیے بیٹے کی پیدائش زیادہ اہم تھی اس لیے 15 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش سے زیادہ اُس کے صحت مند ہونے کی خوشی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں سیب کے جتنا وزن رکھنے والی بچی کی پیدائش

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے الٹرساؤنڈ سے بعد اندازہ لگا لیا تھا کہ بچہ غیر معمولی وزن کا ہوگا اس لیے مریضہ کو روزانہ چہل قدمی کا مشورہ دیا تاکہ نارمل ڈلیوری سے پیدائش کو ممکن بنایا جاسکے۔

جہاں خاتون کو اپنے ماں بننے کی خوشی ہے وہیں اُن کی ڈاکٹر اس بات پر پُرمسرت ہیں کہ اُن کے مشورے اور خواہش کے مطابق بچے کی پیدائش بغیر آپریشن کے ممکن ہوئی۔ والد کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹرز نے انہیں بچے کا وزن اور یہ بتایا کہ وہ بالکل صحت مند ہے تو خوشی کی وجہ سے اُن کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

جوئے بکلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی زچگی کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی تھیں، رپورٹ کے مطابق بچے کی پیدائش 12 مارچ کو ہوئی ، ماں اور بچہ دونوں صحت مند زندگی بسر کررہے ہیں۔

خاتون نے شادی کے پانچ سالوں تک انتظار کیا اور جب کوئی اثرات نظر نہ آئے تو انہوں نے ایک بچی کو گود لیا، بعد ازاں 2016 میں وہ پہلی بار حاملہ ہوئیں اور انہوں نے 11 پاؤنڈ کے بچے کو جنم دیا۔

قبل ازیں طب کی دنیا میں 7.5 سے 10 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش کو وزنی ترین قرار دیا گیا تھا جو صحت مند نہیں تھے اور کچھ دنوں میں انتقال کرگئے تھے تاہم خاتون نے 2016 میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور 2019 میں انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -