تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

’کس سے شادی کرنی چاہیے؟‘ مومل خالد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل خالد نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مومل خالد نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں غریب ہوا کرتی تھی۔‘

اداکارہ ویڈیو لپ سنکنگ میں کہہ رہی ہیں کہ ’پہلے میں بہت غریب ہوا کرتی تھی پھر ایک دن میرے بوائے فرینڈ نے گھر سے چوری کرکے پیسے لاکر دیے پھر کاروبار شروع کیا۔‘

مومل مزید کہتی ہیں کہ ’جب میں امیر ہوئی تو سوچا کہ مجھے چور سے شادی کرنی چاہیے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

مومل خالد کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ وہ چند افراد کو فالو کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ مومل خالد مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں جانے کیوں، گڑیا رانی نمایاں ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے مشرقی لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 2017 میں مومل خالد اور عثمان پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

Comments