جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

مومل شیخ نے اپنے والد جاوید شیخ کی نجی زندگی سے پردہ اٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز اںڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد اداکار جاوید شیخ کی نجی زندگی سے پردہ اٹھادیا ہے۔

اداکارہ مومل شیخ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے نہ صرف والدین بلکہ اپنی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ والدین کے درمیان طلاق ہوجانے کی وجہ سے میں نے اور میرے بھائی شہزاد شیخ نے مشکل حالات دیکھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین کی علیحدگی کے بعد ان کی والدہ نے تن تنہا ان کی بہترین پرورش کی جس کی وجہ سے آج وہ دونوں کامیاب انسان ہیں، میں نے اور شہزاد نے زندگی پلٹتے ہوئے دیکھی ہے۔

مومل شیخ نے کہا کہ 26 سال بعد میری شادی کا وقت تھا، میں نے اپنے والد سے کہا اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں شادی کروں تو آپ کو گھر آنا ہوگا اور میں آپ کی موجودگی میں رخصت ہونا چاہتی ہوں۔

مومل شیخ کا کہنا تھا کہ والدہ سے طلاق کے 26 سال بعد میرے والد میری شادی سے 6 ماہ قبل میری ضد پر گھر آئے اور پھر اس کے بعد سے ہم سب کی زندگی بلکل تبدیل ہوگئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد کے گھر آنے سے پہلئ ہم نے اس وقت مشکل مالی حالات دیکھے، والدہ سے طلاق کے بعد بعض اوقات والد کے پاس فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے پیسے نہیں ہوتے تھے اور بعض اوقات والد کے پیسوں پر کسی اور کا قبضہ ہوتا تھا، اس لیے جاوید شیخ ہماری صحیح طریقے سے مدد نہیں کرپاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ والد کے بغیر 26 سال میں ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہم اپنے مسئلے کو آج باآسانی حل کرلیتے ہیں، ان سب کا کریڈٹ میری والدہ کو جاتا ہے۔

کپور خاندان سے موازنہ کرنے پر تنقید، اشنا شاہ، مومل شیخ کی حمایت میں بول پڑیں

اداکارہ نے کہا کہ ہم گلن میں رہتے تھے لیکن میری والد کا خواب تھا کہ انکے بچے اچھے اور انگلش میڈیم اسکول میں پڑھیں اور وہ ڈیفینس میں شفٹ ہونا چاہتی تھیں، اس وجہ سے انہوں نے خود بھی کام کیا۔

اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے والد کی وجہ سے انکی والدہ ایک مشکل وقت سے گزری ہیں اور وہ ان کے لیے جہاں تک ممکن ہوسکا کریں گے لیکن اب خوشیاں زندگی کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں تو اب ہم ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

مومل شیخ نے مزید کہا کہ انہیں اپنے والد کے کام، شہرت پر بے حد فخر ہے، میں بھی سمجھتی ہوں کہ شہرت کی ہمیشہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور وہ کسی بھی شکل میں ہوسکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں