بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مومل شیخ نے ماہرہ خان کی خوبصورتی پر سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ نے ماہرہ خان کی خوبصورتی پر سوال اٹھا دیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری سمیت بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کی جوہر دکھانے والی ماہرہ خان نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں ماہرہ خان نے بالوں کا نیا اسٹائل اختیار کیا ہےجب کہ انہوں نے سیلفی کسی شمالی علاقے میں لی ہے۔ اداکارہ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان کی تصویر پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی تبصرے کیے۔

مومل شیخ نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”تمہارا کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنی خوبصورت لگو، یہ نا انصافی ہے۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اگرچہ مومل شیخ کی جانب سے یہ کمنٹ مزاحیہ انداز میں کیا گیا لیکن اس سے تمام صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ماہرہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ”پہاڑوں کا شخص“ لکھا۔ان کی تصویر کو 3 لاکھ سے زائد صارفین پسند کر چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں