امریکا میں گینگ وار کے دوران اپنے ہی ساتھی کی حادثاتی گولی نے نوجوان کی جان لے لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیویارک سے متصل شہر بروکلین میں پیش آیا جہاں سڑکوں پر گینگ وار کے دوران گینگسٹر ایک دوسرے پر سرعام گولیاں چلاتے رہے۔
سفید رنگ کے ہوڈی پہنے گینگ کا گروہ مخالف گروپ کے حملے سے بچ کر فرار ہو رہا تھا کہ اس دوران حادثی طور پر گولی چل گئی جس سے گروہ کا رکن مارا گیا۔
اس واقعے کی خفیہ کیمروں سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گروہ کے افراد بچ کر بھاگ رہے تھے کہ اسی اثناء میں اسلحہ تھامے گینگسٹر سے گولی چلی جو ساتھ ہی فرار ہونے والے دوست کے سر میں لگی اور وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ 16 سالہ لڑکے کو 2 گولیاں لگی، ایک سر میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی اور ایک کمر میں لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ وار دوپہر میں اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص پستول لہراتا ہوا آیا اور پھر دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ ہوا۔