تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کھانا دیر سے کھا کر کیوں آئے؟ اہلکار نے ساتھی پر پستول تان لی

برازیلیا: برازیلین پولیس افسر نے پانچ منٹ دیر سے آنے پر ساتھی اہلکار پر پستول تان لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں ملٹری پولیس اہلکار کھانا کھانے کے بعد پانچ منٹ دیر سے آیا تو ساتھی افسر نے اس کے چہرے پر پستول رکھ دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر اس کے چہرے پر پستول رکھے ہوئے ہے جبکہ ساتھی اہلکار اس کا ہاتھ پیچھے کرنے میں مصروف ہے۔

اس افسوسناک واقعے کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے، ایک شہری نے سارا ماجرا اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اہلکار فلپی ڈو نیسی مینٹو لنچ بریک پر گیا تھا اور اسے آنے میں دیر ہوگئی تھی۔

برازیل ملٹری پولیس نے دونوں اہلکاروں کو ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد معطل کردیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک بیان میں کہا ، ‘یہ رویہ ادارے کی بنیادی اقدار بالخصوص نظم و ضبط ، درجہ بندی ، پیشہ ورانہ مہارت ، غیرت اور انسانی وقار کی خلاف ورزی کرتا ہے ، اہلکار کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔’

Comments

- Advertisement -