شوبز اسٹار مومنہ اقبال نے کیمرے کا سامنا کرنے کے اپنے پہلے تجربے کو یاد کیا جب وہ اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سب بھول گئی تھیں۔
اے آر وائی زندگی کے ٹاک شو، ‘دی نائٹ شو ود ایاز سمو’ میں اداکارہ مومنہ اقبال نے میزبان کو اپنے شوٹنگ کے پہلے دن کے حوالے سے بتایا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے پہلے ٹیک کے لئے بہت پر جوش تھیں اور انہوں نے میک اپ وغیرہ بھی کیا ہوا تھا، لیکن جیسے ہی سامنے کیمرہ آیا، وہ سب بھول گئیں اور ایک لفظ بھی نہ بول سکیں۔.
اداکارہ نے اس نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا چہراسرخ ہوگیا تھا اور میں اپنی ایک لائن بھی نہیں کہہ پائی تھی“ تو انہوں نے مجھے کہا ‘جا کر اپنا چہرہ دھوئیں، پھر میں نے جا کر اپنا چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھویا اور تھوڑا سا آرام کیا۔
مومنہ اقبال نے انکشاف کیا کہ وہ اس کے بعد بھی سین مکمل نہیں کر پا رہی تھیں، لیکن نادیہ افگن نے صورت حال کو سنبھالا دیا۔
کام کے محاذ پر، مومنہ اقبال اس وقت ‘احسان فراموش’ میں فلک کا کردار نبھا رہی ہیں، جہاں وہ بہترین اداکاری کے باعث تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔
سید فیصل بخاری کی ہدایت کاری میں، طاہر نذیر کی تحریر، پیر تا جمعہ رات 9 بجے، صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوتی ہے۔