تازہ ترین

مومنہ اقبال لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئیں

پاکستانی ڈرامہ اںڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں آبدیدہ ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ مومنہ اقبال ودیگر اداکاروں نے شرکت کی، میزبان ندا یاسر کی جانب سے مومنہ سے سوالات کیے گئے۔

اداکارہ کو ایک پلے کارڈ دیا گیا جس میں لکھا تھا کہ ’امی کا مشورہ۔‘

مومنہ اقبال نے کہا کہ ’والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں انہوں نے کہا کہ ’والدین اپنے بچوں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ دنیا میں کہیں جائیں تو انہیں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ ’والدین نے مجھے اتنا نرم دل بنایا ہے کہ مجھ پر چیزیں اثر انداز کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’والدہ ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ چاہے ہم جہاں کہیں پہنچ جائیں کتنے ہی مشہور کیوں نہ ہوجائیں لیکن پاؤں ہمیشہ زمین پر ہی رکھنے چاہئیں۔‘

مومنہ اقبال نے بتایا کہ ’میں سب رشتہ داروں سے ملنا چاہتی ہوں ان سے جڑ کر رہنا چاہتی ہوں کیونکہ کسی کو یہ محسوس نہ ہو کہ یہ اداکارہ ہیں تو یہ ہم سے دور ہیں جس کی وجہ والدہ کی تربیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ والدہ کا مشورہ زندگی کے بعد بھی میرے ساتھ ہی ہوگا۔‘

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں علی انصاری کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں، دیگر اداکاروں میں عدیل چوہدری، جاوید شیخ، سدرہ نیازی، شائستہ لودھی، صبا فیصل، شازیل شوکت ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -