شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، مداحوں کی جانب سے مومنہ اقبال کی نئی تصاویر کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ”رازداری ایک طاقت ہے، جو لوگ آپ کا راز نہیں جانتے، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے“۔
مومنہ اقبال کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو ان کے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ Here comes the Sun اور سورج کی ایموجی بھی بنائی۔
مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔