اشتہار

’پہلی بار دل کب ٹوٹا تھا؟‘ مومنہ اقبال اور شازیل شوکت نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مومنہ اقبال اور شازیل شوکت نے بتادیا کہ پہلی بار ان کا دل کب ٹوٹا تھا۔

پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ مومنہ اقبال اور شازیل شوکت نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے ۔

میزبان نے پوچھا کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ کبھی آپ کا دل ٹوٹا ہو؟ مومنہ اقبال نے کہا کہ ’کسی بھی چھوٹی بڑی بات پر روز ہی دل ٹوٹ جاتا ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ’میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ میرے چند ایک دوست ہیں اگر وہ مجھے اٹینشن (توجہ) نہیں دیتے تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔‘

مومنہ اقبال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ’بس اسی بات پر میرا دل ٹوٹتا ہے اور مجھے کسی بات پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘

شازیل شوکت نے کہا کہ ’کوئی بھی ہو مجھے کسی سے کچھ نہیں چاہیے اگر آپ اچھے ہیں آپ کے لیے میرے دل میں جگہ ہے پھر آپ کوئی ایسی بات کردیتے ہیں جو مجھے بری لگے تو پھر دل ٹوٹتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں جس کی دل سے عزت کرتی ہوں اگر وہ دل دکھائے تو افسوس ہوتا ہے۔

شازیل نے مزید کہا کہ ’میں لوگوں پر بہت جلدی بھروسہ کرلیتی ہوں اور جب وہ بھروسہ توڑتے ہیں تو دل ٹوٹتا ہے۔

واضح رہے کہ ’سمجھوتہ‘ میں مومنہ اقبال (مہرین) اور شازیل شوکت (شانزے) کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، شائستہ لودھی، صبا فیصل، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، زین بیگ ودیگر شامل ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں