شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے بتایا ہے کہ انہیں مشہور ہونے کے بعد کیا مشکلات پیش آئیں۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ مشہور ہونے کے بعد آپ کو کوئی مشکلات پیش آتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات آپ مختلف موڈ میں ہوتے ہیں اور ایک دم ہجوم آجاتا ہے اور ان جگہوں پر جہاں پر آپ کو سیلبرٹی کو اسپیس دینا چاہیے، جیسا کہ فیملی ٹائم ہو وہاں پر بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔
ایک مداح نے پوچھا کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں آپ بہت روئی ہیں اور سوشل میڈیا پر آپ اسی طرح کی تصاویر اپ لوڈ کرتی ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟
مومنہ اقبال نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی، آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں اپنی اور صرف کردار سے متعلق ہی تصاویر شیئر کرتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مومنہ اقبال نے قصّہ بیان کیا کہ جب انڈسٹری میں بالکل نئی تھی تو ایک پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع ملا جس کی کاسٹ میں بڑی اور نامور شخصیات تھیں، گھبرائی ہوئی تھی کہ ان کے ساتھ کیسے کام کروں گی۔
مومنہ اقبال سینئر اداکارہ کے ناروا سلوک پر بول پڑیں
اداکارہ کہتی ہیں کہ ایک دن سیٹ پر ایسا ہوا کہ میں روم میں میک اپ کروا تھی کہ اس دوران وہ سینئر اداکارہ آئیں تو میں احتراماً کھڑی ہوگئی، جب میں اُن سے ملنے کیلیے آگے بڑھی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ سے پوچھا کہ ’کون ہے یہ؟‘ اور مجھے نطر انداز کر کے برابر والی نشست پر بیٹھ گئیں۔
’میں نے پھر بھی اُن کو سلام کیا اور اپنی نشست پر بیٹھ گئی۔ میں نے آرٹسٹ سے کہا کہ میرے بال بنا دو تو اس نے کہا کہ پہلے سینئر اداکارہ کو تیار کرنا ہے لہٰذا آپ یہاں سے اُٹھ جائیں لیکن میں نے صاف انکار کر دیا اور میک اپ کروا کر اٹھی۔‘
وہ کہتی ہیں کہ والدین کی تربیت ہے کہ میں نے سینئر اداکارہ کو سلام کیا اور احتراماً اُن کیلیے کھڑی ہوئی، میرا ماننا ہے ہمیں سینئر فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے اور میں کرتی بھی ہوں، میں سیٹ پر اکثر غصہ ہو جاتی ہوں اور چیخنے چلانے لگتی ہوں مگر جب سینئر سامنے بیٹھے ہوں تو منہ بند رکھتی ہوں۔