جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

مومنہ اقبال نے پوسٹ پر منفی تبصرے کرنے والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنی تصاویر اور پوسٹس پر منفی تبصرے کرنے والوں پر برس پڑیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘دستک‘ میں مفنی کردار نبھانے والی اداکارہ مومنہ اقبال انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔

مومنہ اقبال نے لکھا کہ ’میں نے یہ متعدد مرتبہ پہلے بھی کہا تھا کہ اپنی گندی ذہنیت اور خراب باتوں کو لیکر میری تصاویر یا پروفائل پر مت آیا کریں، اپنی چھوٹی سوچ اپنے گھر تک ہی محدود رکھیں۔‘

مومنہ اقبال نے مزید لکھا کہ ’اگر ان لوگوں نے ایسا کرنے سے گریز نہ کیا تو میں سخت اقدام لوں گی، اور وہ تمام لوگ سن لیں جو یہ سوچتے ہیں کہ فیک آئی ڈی کی آڑ میں کچھ بھی کرتے رہیں گے اور مجھے معلوم نہیں چلے گا، ایسا نہیں ہے، انکے ساتھ بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے، کیونکہ ہر بکواس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل انٹرویو میں اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا تھا کہ انہیں چائے پینا بہت پسند ہے لیکن کوئی ان کے ہاتھ کی چائے پی نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے کام کے سلسلے میں کراچی آئی ہوں ہر وقت چائے پینے کی عادت ہی ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو چائے چاہیے ہوتی ہے لیکن اگر چائے بنانی پڑ جائے کوئی اسے پی نہیں سکتا ہے۔

مومنہ اقبال نے بتایا تھا کہ میں جتنی بھی اچھی چائے بنانے کی کوشش کرتی ہوں مجھ سے بہت بری بنتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں