تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مومنہ مستحسن اور اشنا شاہ بھی روس یوکرین تنازع پر بول پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ اشنا شاہ بھی روس یوکرین تنازع پر بول پڑیں۔

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تقریباً نصف دہائی تک ان کے خاندان نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو اپنا گھر کہا۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ’یوکرین کے عوام کو اپنے پڑوسیوں کی بلا اشتعال جارحیت کے بغیر اپنی خود مختاری کا پورا حق حاصل ہے۔‘

مومنہ نے اپنے ٹویٹ میں تمام انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے دعا کی اور لکھا کہ جنگ کسی چیز کا جواب نہیں ہے۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر روس کی جانب سے یوکرین پر کیے جانے والے حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ’یوکرین کے بارے میں سن کر دل دہل گیا، سب کی حفاظت کے لیے دعا کررہی ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ اس سے پہلے کہ کوئی ان پر تنقید کرے وہ بتانا چاہتی ہیں کہ انہیں کشمیریوں، فلسطینیوں، شامیوں اور ایغور میں موجود لوگوں کے لیے بھی بہت دکھی ہیں اور ان سب کے لیے ہمیشہ ٹویٹ کرتی رہتی ہیں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Comments

- Advertisement -