جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

مومنہ مستحسن کو کس نے سرپرائز دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شائقین کرکٹ کی طرح معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ میں پاکستان کی جیت پر خوش ہوگئیں۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے میچ واقعی میں بے حد شاندار تھا۔

مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ’جنوبی افریقہ نے اچھا کھیلا جبکہ قومی ٹیم کو فتح پر بہت بہت مبارک ہو۔

انہوں نے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کی کمنٹری کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’رمیز راجہ نے بالکل ٹھیک ہی کہا تھا کہ پاکستانی قوم ایک حیرت انگیز قوم ہے جو آپ کو کسی بھی موقع پر سپرائز دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی۔

سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف کپتان بابر اعظم نے پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 274 رنز کے تعاقب میں امام الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی پر 177 رنز کی شراکت قائم کی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیل کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں