اشتہار

مومنہ کی دورانِ پرواز اچانک آمد، مسافروں کو ملی نغمے سنائے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے منفرد قدم اٹھا کر مسافروں کو حیران کردیا، جہاز نے جیسے ہی پرواز بھری مومنہ بینڈ کے ہمراہ آئیں اور ملی نغمے سنا کر سماں باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 308 نے پرواز کی اڑان بھر تو اسی دوران معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن میوزیکل بینڈ کے ہمراہ اچانک مسافروں کے سامنے آئیں۔

- Advertisement -

گلوکارہ کو اپنے درمیان پاکر مسافروں کو خوش گوار حیرت ہوئی اور انہوں نے خوبصورت تحفہ دینے پر پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دیکھیں: مومنہ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مومنہ مستحسن نے بینڈ کے ہمراہ ’دل دل پاکستان‘ سمیت دیگر قومی نغمے گائے جس کے بعد ایک سماں بند گیا، ملی نغمے سُننے والے مسافروں نے گلوکارہ کا بھرپور ساتھ دیا۔

ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کل ملک بھر میں 70 واں جشن آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، اس ضمن میں ملک کے مختلف علاقوں میں قومی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں: مومنہ کی آواز میں پی آئی اے کی پرواز کا اعلان

واضح رہے کہ مومنہ مستحسن کو دنیا بھر میں شہرت کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن سے ملی، انہوں نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ہمراہ ’’آفرین آفرین‘‘ گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Momina Mustehsan singing Dil Dil Pakistan in PIA flight to Islamabad. #MominaMustehsan #CokeStudio10 #dhanak

A post shared by Dhanak (@dhanakentertainment) on


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں