ریاض : مونڈیال فٹبال ورلڈ کپ کے لیے ایشین گروپ کے سیمی فائنل میچز سعودی عرب میں ہونے کا امکان ہے۔ مونڈیال فٹبال ورلڈ کپ سال 2022میں منعقد ہوگا۔
جاپان، آسٹریلیا اور چین کی جانب سے معذرت کے بعد مونڈیال فٹبال ورلڈ کپ کے لیے ایشین گروپ سیمی فائنل میچز کے انعقاد کے لیے کی سعودی عرب نے میزبانی کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جاپان، آسٹریلیا اور چین نے کورونا وبا کی وجہ سے سیمی فائنل میچ کی میزبانی سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی اور ملک میں میچز کو ترجیح دیں گے۔ اپنے یہاں میچ کا انعقاد نہیں کرسکتے۔
متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کی طرح اپنے گروپ کے میچ اپنے یہاں منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
فیفا اور ایشین آرگنائزیشن تینوں ملکوں کی آرگنائزیشنوں سے مذاکرات کررہی ہیں۔ دوسری طرف میچز اسپانسر کرنے والی کمپنیوں نے کہا ہے کہ کروڑوں ڈالر کے نقصان کا عندیہ دیا ہے۔
اگر جاپان، آسٹریلیا اور چین اپنے مؤقف پر قائم رہے تو ایسی صورت میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اپنے اپنے گروپوں میں شامل میچوں کی میزبانی کا موقع دیا جائے گا۔