کراچی : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ، شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آج آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی پالیسی ریٹ کا اعلان کرے گی۔
شرح سود میں دو سے تین فیصد تک کمی متوقع ہے، موجودہ شرح سود پندرہ فیصد ہے، جون 2024 سے اب تک مانیٹری کمیٹی شرح سود میں سات فیصد کمی کرچکی ہے۔
ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح اڑتیس فیصد سے کم ہو کر تین اعشاریہ نو فیصد پر آچکی ہے۔
اکتوبر دوہزار چوبیس میں کرنٹ اکاؤنٹ چونتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اگست اور ستمبر میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس تھا۔
نومبر دوہزار چوبیس میں ترسیلات زر تین ارب نوے کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوئی ہیں جبکہ کے سی سی آئی، ایف پی سی سی آئی اور دیگر بزنس کمیونٹیز کی جانب سے چار سے پانچ فیصد شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔