تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انسانی معدے سے نوٹوں کی گڈیاں برآمد

قاہرہ : ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مصری شہری کے معدے سے نوٹوں کے بنڈل نکال لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ ایک شخص کو معدے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کا ایکسرے کیا تو حیران رہ گئے کیونکہ مریض کے معدے میں کوئی غیر معمولی چیز موجود تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریض کے معدے میں ہزاروں مصری پاونڈ بنڈل کی صورت میں موجود تھے۔

ایکسرے کے بعد مریض نے ڈاکٹروں کے سوال کرنے پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس نے نوٹوں کے بنڈل وقفے وقفے سے نگل لیے تھے۔

مصری ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت دیکھ کر فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ خدشہ تھا کہ معدے میں موجود نوٹ نظام ہضم کو متاثر کرسکتے ہیں جس سے بعد میں مشکل صورتحال ہیدا ہوسکتی تھی۔

Comments

- Advertisement -