جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیٹ فلیکس سیریز "منی ہائیسٹ” کو بالی ووڈ لانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ سیریز "منی ہائیسٹ” سے متاثر ہوکر بھارتی فلم ساز جوڑی ہدایت کار عباس مستان "تھری مونکیز” نامی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں پروفیسر کا کردار ارجن رامپال کریں گے۔

نیٹ فلیکس کی سیریز "منی ہائیسٹ” کو ہندوستان میں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی فلم سازوں نے بھی اس موضوع پر فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے۔

بھارت کی فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام اور ہدایت کار جوڑی عباس مستان کا شمار بالی ووڈ میں بہترین کرائم تھرلر فلم بنانے والوں میں ہوتا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور فلم ساز جوڑی اس سپر ہٹ سیریز کو ایک فلم میں ری میک کرنے کے لیے تیاری کررہی ہے اور ارجن رامپال کو اس کا مرکزی کردار یعنی پروفیسر کے لیے تیار کیا گیا ہے، فلم کا نام "تھری مونکیز” بتایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ عباس کے بیٹے اداکار مصطفیٰ دو دیگر اداکاروں کے ساتھ ڈاکوؤں کا کردار ادا کریں گے، تینوں ڈاکو اس پروفیسر کے ساتھ ایک منفرد جہت کے حامل ہوں گے اور اپنے مقصد یعنی ذاتی فوائد کیلئے وارداتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس مستان کی اس فلم کی شوٹنگ ممبئی کے علاوہ متعدد مقامات پر کی جائے گی اور یہ سال2022کے درمیانی عرصے میں ریلیز ہوگی۔

Money Heist Season 5: Netflix Confirms Release Date

یاد رہے کہ پروفیسر کا کردار اس فلم میں چوری کی ایک بہت بڑی واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے جو کہ چیزوں کو پیچھے بنکر میں رہ کر چلاتا ہے اور اپنے کارندوں کو سمجھاتا ہے کہ کب کیا کرنے کا وقت ہے۔

دوسری جانب پروفیسر کا ہم شکل جس کی تصویر دیسی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے وہ اپنی کریانے کی دکان چلا رہا ہے اور اس دوران حساب کتاب میں مشغول ہے، حیران کن طور پر اس نے پروفیسر کی عینک سے ملتی جلتی عینک بھی لگا رکھی ہے جس نے اس کی مشابہت پروفیسر سے اور بڑھا دی ہے۔

عباس مستان کی ہدایت کاری میں بننے والی یادگار فلموں میں کھلاڑی، بازیگر، سولجر، اجنبی، اعتراز، ہمراز، ریس ون اور ٹو شامل ہیں۔ وہ فی الحال نیٹ فلیکس پر پینٹ ہاؤس کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جس میں بوبی دیول اور ارجن رامپال شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں