بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والی فیملی سے 2360000روپے برآمد کرلیے۔

اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ مسافر فیمیلی نے رقم ہینڈ کیری بیگز میں چھپا رکھی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو برآمد رقم سمیت کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ ملکی ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنائی جاچکی ہے۔

متعدد بار مسافر منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں