اشتہار

"یہ کوئی چھانگا مانگا کی عدالت نہیں ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہباز شریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو وقت پر عدالت میں پیش نہ کرنے پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کوئی چھانگا مانگا کی عدالت نہیں ہے، جس پر ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راستے میں رش تھا اس لیے لیٹ ہوگئے۔

- Advertisement -

ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کی وضاحت پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے کہ رش ہوتاہےتو صبح پانچ بجے نکلو، میں یہ ہر گز برداشت نہیں کرونگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں