اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں رابعہ عمران اور نصرت شہباز کے قابل ضمانت اور سلمان شہبازکےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ حمزہ شہباز اور جویریہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نےشہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر کارروائی 29 ستمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے حمزہ شہباز اور جویریہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کر لیں

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ، احتساب عدالت نے رابعہ عمران اور نصرت شہباز کے قابل ضمانت اورسلمان شہبازکےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ،عدالت نے منی لانڈرنگ کیس پر کارروائی 29 ستمبر تک ملتوی کر دی، حمزہ شہباز اور جویریہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کر لیں

تفصیلات کے مبانق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی، شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے. حمزہ شہباز کو بیماری کی وجہ سےعدالت پیش نہیں کیا گیا۔

عدالتی استفسار پر بتایا گیا کہ حمزہ شہباز کے ٹیسٹ ہوگئے اور رپورٹس کا انتظار ہے، شریف فیملی کے وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ ابتدائی مرحلہ پر شہباز شریف کے گھرانے کو حاضری سے استثنی دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ قانون کے مطابق شریک ملزموں کو پیش ہونا ہے، جویریہ علی نے حاضری معافی کی درخواست دی کہ وہ اپنے بھاٸی حمزہ شہباز سے ملنے گٸی تھیں۔ اب انھوں نے بھی ٹیسٹ کراٸے ہیں ۔

عدالت نے حمزہ شہباز اور جویریہ علی کی حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی اور کہا جویریہ علی کی مستقل استثنیٰ کی درخواست کوآئندہ سماعت پرسنا جائے گا۔

عدالت میں مزید ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کی گئی ، پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ سلمان شہبازکی گرفتاری سفیر کے ذریعے ہو گی، اس عمل میں کچھ وقت لگے گا۔

نیب کیطرف سے بتایا گیا کہ نصرت شہباز اور رابعہ شہباز نے سمن وصول نہیں کیے ان کے گھروں پرچسپاں کردیے گٸے ہیں، جس پر عدالت نے رابعہ عمران اور نصرت شہباز کے قابل ضمانت اورسلمان شہباز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

شہباز شریف کے داماد ہارون کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے، عدالت نے وزارت خارجہ کو وارنٹ بھیجوانے کا حکم دے دیا۔

ملزم طاہر نقوی اور علی احمد خان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی گئی، شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ انہوں نے پنجاب کے عوام کی خدمت کی اور اپنے خاندان کے افراد کا نقصان کیا۔

عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ، آئندہ سماعت پرملزمان پرفردجرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں