اسلام آباد: اومنی گروپ کے فرنٹ مین اسلم مسعود کو وطن واپس لانے کے معاملے میں جے آئی ٹی کو سعودی عرب جانے میں بدستور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اومنی گروپ کے فرنٹ مین اسلم مسعود کو وطن واپس لانے میں پیش رفت نہ ہو سکی، 3 ہفتے گزرنے کے با وجود جے آئی ٹی ممبران کو سعودی عرب کا ویزہ جاری نہیں کیا جا سکا۔
[bs-quote quote=”سعودی عرب کا ویزہ ایک دن میں جاری کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ذرائع”][/bs-quote]
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان کو سعودی عرب کا ویزہ ایک دن میں جاری کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ماہ قبل اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو سعودی عرب میں انٹر پول کی مدد سے حراست میں لیا گیا تھا، جو مقدمہ درج ہونے پر ملک سے فرار ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر سعودی عرب میں گرفتار
اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر اسلم مسعود جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلم مسعود کی گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہے، پاکستان واپسی پر ملزم سے تفتیش میں اہم معلومات حاصل ہونے کا امکان ہے۔