تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

منی لانڈرنگ کیس: ‘شہباز اور حمزہ کی گرفتاری درکار نہیں’

ایف آئی اے عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر نے کہیں نہیں لکھا کہ شہباز شریف یا حمزہ شہباز کی گرفتاری درکار ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر نے پولیس ڈائری میں آج تک یہ نہیں لکھا کہ انہیں تفتیش کے لیے ملزمان کی حراست درکار ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے نے لکھا کہ ایک سیاستدان نے پارٹی ٹکٹ کے نام پر شہباز شریف کو 14ملین دیے ایف آئی اے آج تک اس سیاستدان کا نام نہیں بتا سکی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا، پراسکیوشن کوئی ایک شواہد پیش نہیں کرسکی جس سے ثابت ہو کہ شہباز شریف رمضان شوگر ملز کے شئیر ہولڈرز یا ڈائریکٹر رہے ہوں حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او رہ چکے ہیں۔

عدالت نے لکھا کہ ایف آئی اے یہ نہیں بتا سکی کہ تمام مشتبہ اکاؤنٹس حمزہ شہباز کی ہدایات پر کھولے گئے ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ نے جیل میں تحقیقات کیں ایف آئی اے کا یہ عمل اسکی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے شواہد میسر نہیں تاہم ان الزامات پر ٹراٸل میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے. عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ملزمان کی عبوری ضمانتیں کی توثیق کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں