جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس، قائد ایم کیوایم پولیس اسٹیشن میں پیشی سے مستثنیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ایم کیو ایم کے قائد کو منی لانڈرنگ کیس میں ناکافی ثبوت کی بناء پر لندن پولیس نے پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو آج منی لانڈرنگ کیس میں لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہونا تھا تاہم میٹرو پولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے وکلاء کو بتایا کہ ناکافی ثبوت کی بناء پر قائد سمیت دیگر پانچ افراد کو پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں، تاہم منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو ان تمام افراد کی دوبارہ گرفتاری کیلئے نئے ثبوت پیش کرنا ہوں گے، تاہم کیس کی تحقیقات چلتی رہیں گی۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ لندن میں متحدہ قائد کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، ان کے پاسپورٹ بھی واپس کر دیئے جائیں گے.

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار،فروغ نسیم اوربیرسٹرسیف بھی لندن میں موجود ہیں، واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد نے نو رکنی سپریم کونسل قائم کردی ہے۔

سپریم کونسل کسی بھی قسم کی غیرمعمولی صورتحال بشمول قائدتحریک کی فوری عدم دستیابی کی صورت میں رابطہ کمیٹی اور تحریک کے ذمہ داران وکارکنان اورعوام کی رہنمائی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں