لاہور: ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اراکین سے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی کو توڑ دیں گے، یہ بات انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،عدالت نے ہم سے اعتماد کے ووٹ کا کہا ہے، ایک سوال کے جواب میں مونس الہٰی نے کہا کہ جس دن اعتماد کا ووٹ لیں گے اسی دن اسمبلی توڑ دیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے مختصر کرنے کے بعد مونس الہٰی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی بحال
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر لاہور ہائی کورٹ نے ان کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیا تھا جس کے خلاف پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔