تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ایک ہاتھ دو ایک ہاتھ لو‘ بندر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بندروں کی عجیب و غریب حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیتی ہیں۔

بھارتی آئی پی ایس افسر روپن شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بندر کی سودے بازی کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر ایک شخص کو چشمہ لے کر بھاگ گیا اور جنگلے کے اوپر چڑھ گیا، مذکورہ شخص بندر سے چشمہ مانگتا رہا لیکن اس نے نہیں دیا۔

مذکورہ شخص جنگلے پر بیٹھے بندر سے چشمہ مانگتا رہا لیکن بندر نہیں چشمہ نہیں دیا۔

بالآخر مذکورہ شخص نے بندر کو آم کا جوس آفر کیا اور پھر چشمہ واپس مانگا، ہوشیار بندر نے پہلے آم کا جوس اس کے ہاتھ سے لیا اور بعد میں چشمہ نیچے پھینک دیا۔

بندر کی جانب سے چشمہ نیچے پھینکنے کے دوران چشمہ جالی میں پھنس جاتا لیکن بندر بھی اپنی بات کا پکا نکلتا ہے اور چشمے کو جعلی سے نکال کر نیچے پھینک دیتا ہے۔

بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -