بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

منکی پاکس کا پھیلاؤ ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : منکی پاکس کی وبا کو روکنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے، صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر پاکستان میں تمام انٹری پوائنٹس پر کڑی نگرانی اوراحتیاطی تدابیر کے لیے بارڈرہیلتھ سروسز پاکستان نے اقدامات تیزکردیےاور متعلقہ اداروں کو احکامات بھی جاری کردیے۔

منکی پاکس کی وبا روکنے کیلئے ہوائی اڈوں سمیت تمام انٹری پوائنٹس پراسکریننگ کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

تاہم منکی پاکس کو بین الاقوامی وباقراردینےکے باوجودبیرون سے آنے والے جہازوں میں ڈس انفیکشن اسپرے شروع نہیں کیا گیا۔

ائیرپورٹ مینیجر،ڈی جی ہیلتھ سندھ اورڈائریکٹرائیرپورٹ ہیلتھ سروسز نے جناح انٹرنیشنل کادورہ کیا اورانتظامات کاجائزہ لیا۔

مشتبہ زخموں یا اس سے منسلک علامات کے حامل مسافر کو آئسولیٹ کرنے اور رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہے۔

فوکل پرسن ایئرپورٹ ڈاکٹر سید ظفر مہدی نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور :سیکریٹری ہیلتھ نےایئرپورٹ پر 2ایمبولینس فراہم کردیں، ایئرپورٹ پرڈاکٹر،پیرامیڈیکل اسٹاف 24گھنٹےموجودہے۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ این سی اوسی کی ہدایات پرعمل درآمد کویقینی بنارہی ہے، مشتبہ مسافروں کے لئے بارڈر ہیلتھ سروسز کا ائیسولیشن روم قائم کیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں