اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی روک تھام سے متعلق پاکستانی ایئرپورٹس پر حفاظتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور ائیرپورٹ پرمنکی پاکس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ٹیم کی سربراہی ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کےکنٹری ہیڈڈاکٹرماہی پیلانےکی ، دورے کے دوران ڈبلیوایچ اوکی ٹیم نےمنکی پاکس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا معائنہ کیا۔
ٹیم نے بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جا نچ پڑتال اور اسکریننگ عمل کا بھی مشاہدہ کیا
اس کے علاوہ ڈبلیوایچ او کی ٹیم نے اسلام آبادائیرپورٹ کےمختلف لاؤنجزکادورہ بھی کیا ،جہاں ائیرپورٹ میجرنےٹیم کوائیرپورٹ پرکئے گئے انتظامات سےمتعلق بریفنگ دی۔
ڈبلیوایچ اوٹیم نے منکی پاکس کی روک تھام سے متعلق حفاظتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔