ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: عالمی ادار صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، جس میں منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ اور کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ دنیا کے 75 ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ اس سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کی ہنگامی کمیٹی میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کے درمیان منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دینے پر اتفاق رائے نہیں تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے سربراہ نے اس طرح کی کارروائی کی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کی ہنگامی کمیٹی اس بات پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہی کہ آیا منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا جائے یا نہیں، تاہم یہ وبا پوری دنیا میں تیزی سے پھیل چکی ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ اس وقت دو ہی بیماریوں کو ہیتلھ ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے، جن میں کرونا وبا اور پولیو شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں