منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

لیبارٹری سے فرار ہونے والے درجنوں بندر درد سر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کیرولینا : امریکا کی ایک لیبارٹری سے درجنوں بندریائیں موقع پا کر فرار ہوگئیں، ڈیوٹی پر موجود شخص کی  لاپرواہی نے پولیس حکام کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی ایک لیبارٹری سے 43 بندریائیں اس وقت فرار ہوئیں جب ان کی نگرانی پر مامور ملازم نے غلطی سے نے ان کا پنجرا کھلا چھوڑ دیا تھا۔

فرار ہونے والے ان بندروں کا تعلق ریسس میکاک نسل سے ہے، یہ بندر طبی تجربات اور تحقیق کے لیے یہاں رکھے گئے تھے۔

- Advertisement -

اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی، مقامی حکام نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں، اور بندروں کے نظر آنے پر پولیس کو فوری اطلاع دیں، کسی بھی صورت ان کے پاس جانے کی کوشش نہ کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے بندر نابالغ ہیں اور وہ سب مادہ بندر ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 3.2 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں