بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

بندروں کی آپس میں لڑائی نے ریلوے نظام درہم برہم کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست بہار کے شہر سمستی پور میں ریلوے اسٹیشن پر دو بندروں کی آپس میں لڑائی نے پورا ریلوے نظام درہم برہم کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو بندروں میں ایک کیلے کو لے کر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب لڑائی ہوئی۔ ایک بندر نے دوسرے پر کوئی چیز پھینکی جو ریلوے نظام چلانے والے تار کو جا لگی۔

ایسٹ سنٹرل ریلوے کی چیف پبلک ریلیشن آفیسر شرسوتی چندرا نے بتایا کہ تار میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی اور پورا ریلوے نظام ٹھپ ہوگیا۔

شرسوتی چندرا نے بتایا کہ واقعے سے ٹرین سروس میں خلل پڑا اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بجلی کی اچانک بندش سے ٹرینوں کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔

اسٹیشن پر موجود عہدیداروں نے بتایا کہ واقعے کے دوران کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور خرابی کو ٹھیک کر کے نظام کو بحال کر دیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اسٹیشن کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ نے تار کی مرمت کی اور سروس دوبارہ شروع ہوگئی۔

گزشتہ روز بھارت میں بندر چھت سے گاڑی کی چھت پر آگرا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر وارانسی میں چھت پر موجود بندر گاڑی کا سن روف کو توڑتا ہوا اس کے اندر جاگرا تھا۔ یہ واقعہ ویشویشورگنج کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں پارکنگ ایریا میں بزنس مین مکیش جیسوال کی گاڑی کھڑی تھیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ہی ٹیرس پر موجود بندر گاڑی کا سن روف توڑتا ہوا اس کے اندر جاگرتا ہے اور پھر فوری باہر بھی نکل آتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں