چھانگامانگا: ریسکیو اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں نیشنل پارک سے فرار ہونے والے بندروں کو پکڑ نہ سکی اور تھک ہارکرواپس چلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا نیشنل پارک سے فرار ہونے والوں بندروں نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوادیں، ریسکیو اور وائلڈ لائف ملازمین کی ساری کوششیں رائیگاں گئیں اور بندر ہاتھ نہ آسکے۔
ریسکیو عملہ بندروں کے پیچھے چھت پر جاتا تو بندرکھمبے پرچڑھ جاتے،عملہ کھمبے پر پہنچتا ہو تو بندر چھت پرچھلانگ لگا دیتے۔
عملے کی سارا دن کوشش کے باوجود بندر ہاتھ نہ آئے ، جس کے بعد ریسکیو اور وائلڈ لائف ٹیمیں تھک ہارکرواپس چلی گئیں۔
یاد رہے نیشنل پارک سے 2 بندر فرار ہوکر چھ کلو میٹر کا سفر کر کے شہر چھانگا مانگا میں پہنچ گئے تھے، ان کے پیچھے وائلڈ لائف انتظامیہ بھی چھانگا مانگا پہنچی۔