ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

بھارت: سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد لقمہ اجل بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، نئی دہلی میں آج گرج چمک اور طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جولائی میں بھارت کے بیشتر ریجن میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔ دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تلنگانہ کی ندی میں درجنوں مویشی بہہ گئے۔

کمورم بھیم آصف آباد کے علاوہ تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں بارشوں کے باعث آنے والا سیلاب درجنوں مویشی بہا کر لے گیا اور کھڑی فصلیں بھی تباہ کردیں۔

کرتب دکھاتے ہوئے نوجوان آبشار میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ندی کو پار کرتے ہوئے درجنوں گائیں بھینسیں اور بکریاں گدلے پانی میں بہہ گئیں۔ تاہم بروقت اقدامات کرتے ہوئے خوش قسمتی سے ان سب جانوروں کو بچا لیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں