The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

کراچی : صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد نقصانات سےبچنےاورحفاظتی انتظامات کیلئے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سندھ  میں پری مون سون کی پیشگوئی کی ہے، 16سے19جون تک تیزہواؤں اورموسلادھاربارشوں کاامکان ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کےشمال سےسسٹم سندھ میں16جون کوداخل ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباداور گھوٹکی میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی میں18اور19جون کوتیزہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ہے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف علاقوں میں اس سال معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہے، مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔

اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں