اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

حکام کے مطا بق ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی برسات ہوسکتی ہے، مظفرگڑھ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے، ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کوہستان، مالا کنڈ، پشاور، مردان اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت اور کرک میں بھی گرج چمک کے ساتھ برسات ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان موجود ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ تیزہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

حکام نے بتایا کہ کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے. محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، مستونگ، پشین، زیارت، کو ہلو، ژوب اور سبی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، شیرانی، مو سیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار اور ہرنائی میں برسات ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسلادھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد اور کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے، نوشہرو فیروز، قمبر، شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں