جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ممبئی میں طوفانی بارشوں سے معطل نظامِ زندگی بحال ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں کے سبب مفلوج ہوجانے والا نظامِ زندگی بحال ہونے لگا‘ گزشتہ روزکی طوفانی بارش میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روزشدیدبارش کے سبب کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے تھئ جہاں سے تاحال پانی نکالنے کا کام جاری ہے‘ کل کی بارش میں پانچ لوگ ہلاک ہوئےجبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق ہر وقت رواں دواں رہنے والے شہر ممبئی میں سڑکوں پرٹریفک بحال ہوگئی ہے تاہم ٹرین سروس متاثرہے۔دفاترمیں پھنسے افراد بھی گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پانی میں ڈوبے علاقوں میں اسکولزبند ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی ممبئی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔منگل کو ممبئی میں طوفانی بارش نے معمولات زندگی مفلوج کردئیے تھے۔کئی پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں اورٹرین کا نظام معطل ہوگیا تھا۔ تعلیمی اداروں اوردفاترکی چھٹی کردی گئی تھی۔

کراچی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشن گوئی*

 دوسری جانب بھارت میں طوفانی بارشیں برسانے والا یہ سسٹم سندھ کے راستے پاکستان میں بھی داخل ہوچکا ہے اور آج سے کراچی سمیت متعدد شہروں میں تین روز تک موسلا دھار بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ لراچی میں ممکنہ طور پر ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب شہر میں اربن فلڈ آنے کا اندیشہ ہے جس کے لیے متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں