منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاکستان میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 50 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں مون سون کے پہلے اسپیل نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل نے کافی تباہی مچائی، کرنٹ لگنے، مکانات اور دیواریں گرنے اور دریا میں ڈوبنے کے باعث پچاس افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

خیبرپختونخوا میں اکیس، پنجاب میں اٹھارہ، سندھ میں سات اور بلوچستان میں چار اموات ہوئیں، جن میں تیس سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مون سون بارشوں کے دوران خیبرپختونخوا میں پچاس سے زیادہ مکانات مکمل تباہ اور دس کو جزوی نقصان پہنچا۔

بلوچستان میں بھی دس سے زیادہ مکانات بارشوں سے متاثر ہوئے جبکہ پنجاب میں ستاون افراد زخمی ہوئے اور تیس سے زیادہ مکانات گرے یا جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں : شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

مون سون کا ایک اور اسپیل برسنے کیلئے تیار ہے، ملک بھر میں آج سے پانچ جولائی تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخو میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں