تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مون سون کا طاقت ور اسپیل، ممبئی ڈوب گیا

ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ان دنوں مون سون کے شدید سسٹم کی لپیٹ میں ہے، گذشتہ دو روز کے دوران ممبئی میں دو سو پچاس ملی میٹر تاریخی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے ہر سو تباہی مچادی ہے، پورا شہر سمندر کا عملی نمونہ پیش کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں اب تک بیالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیں۔

دو روز سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوچکی، بیشتر علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جس کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا اور متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ریلوے سسٹم کو بھی بُری طرح نقصان پہنچا ہے، ممبئی کے مختلف علاقوں میں کئی کلو میٹر تک پٹریاں زیر آب آگئیں ہیں، جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہے

مقامی انتظامیہ نے مزید جانی نقصان سے بچنے کے لئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے، نشیبی علاقوں میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -