بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اخراجات اور ترسیلات زر میں اضافہ اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر اخراجات 1.8 فیصد اضافہے کے ساتھ 2438 سے بڑھ کر 2483 ارب روپے رہے جبکہ اس دورانیے میں ٹیکس آمدن 25.3 فیصد اضافے کے ساتھ 3442 ارب روپے رہی، جولائی تا اکتوبر نان ٹیکس آمدن 3022 ارب روپے رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد رہی جبکہ اکتوبر میں ترسیلات زر میں سالانہ 23.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 34.7 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

اسی طرح اکتوبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 18.4 فیصد کمی کے ساتھ 13 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی، جولائی تا اکتوبر براہ راست سرمایہ کاری 90 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہی، اکتوبر میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 11.3 فیصد اضافے کے ساتھ 18 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہی، جولائی تا اکتوبر 1 ارب 9 کروڑ ڈالر کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی۔

’جولائی تا اکتوبر اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ مجموعی فاریکس ریزروز 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں