منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

مودی سرکار نے کشمیریوں کے قتل عام کا منصوبہ تیار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مودی حکومت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے کی تیاری کرلی، جی 20کی آڑ میں قتل وغارت گری کا منصوبہ تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند مودی سرکار نے فول پروف سکیورٹی کے نام پر کشمیریوں کے قتل و غارت کا گھناؤنا منصوبہ تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی20اجلاس سے قبل ہی مظلوم کشمیریوں کے احتجاج کے خوف سے بڑے پیمانے پرگرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

21اپریل سےاب تک 4 ہزار سے زائد کشمیری مسلمانوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں500سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

مذکورہ گرفتاریاں پلوامہ، اننت ناگ، سرینگر، پونچھ اور بارہ مولا کے اضلاع میں کی گئی ہیں
گرفتار اور نظربند ہونے والوں میں حریت رہنما، امام مساجد اور مدرسوں کے منتظمین بھی شامل ہیں۔

مودی حکومت کے احکامات پر 26 اپریل کو پولیس تشدد سے 50 سالہ کشمیری رہنما مختیار حسین شاہ کو شہید کردیا گیا، "امر اجالا اخبار” کے ایڈیٹر من موہن لعل کی آڈیو ٹیپ منظرعام پر آگئی۔

مودی سرکار نے شہادت پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے خود کشی قرار دے دیا، علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے پولیس کی حراست میں مختیارحسین شاہ کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بند کردی۔

بھارت کے گودی میڈیا اور مودی گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید ثبوت بھی منظرعام پر آگئے، گودی میڈیا اور کرایے کے صحافیوں کو اخبارات میں واقعے کو خودکشی لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں