ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ پھر گرادی ، بیرونی قرضوں کا حصول مزید مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موڈیز نے ملکی وغیرملکی قرضوں کی ادائیگی پر پاکستان کی ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں معاشی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے اور بیرونی قرضوں کاحصول مزیدمشکل دکھائی دے رہا ہے۔

موڈیز نے ملکی وغیرملکی قرضوں کی ادائیگی پر پاکستان کی ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی، موڈیز کی تاریخ میں یہ پاکستان کی سب سےمنفی ریٹنگ ہے۔

موڈیز نے رپورٹ میں کہا ہے کہ زرمبادلہ کی کمی اورشدیدمعاشی مشکلات کی وجہ سے پاکستان پرڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے جبکہ معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے اقدامات بھی ناکافی قرار دیئے۔

موڈیز رپورٹ میں پہلی بار پاکستان میں کمزور گورننس کاذکر کیا گیا ہے اور کہا کمزور گورننس کی وجہ سےمعاشی مشکلات بڑھ رہی ہیں جبکہ روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قدر بھی بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے پاکستان مسائل سے نکل نہیں پا رہا ہے اور بیرونی ادائیگیوں کی راہ نظر نہیں آرہی ساتھ ہی سیاسی عدم استحکام کے ساتھ اقتصادی خدشات کا بھی سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں