کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے منظرنامے کو مستحکم سے مثبت قرار دے دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے، مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔ پاکستانی معیشت سست مگر بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی معیشت سے متعلق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلیے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی۔
موڈیر کی رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا اور اس پروگرام کے بعد دیگرممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے۔
رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی کہ مشکل اصلاحات کو نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے۔
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری
موڈیز کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت تقریباً 21 بلین ڈالر ہیں جب کہ مالی سال 27-2026 کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالر کی مالی ضرورت ہوگی۔