ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

موڈیز نے امریکی قرضوں کی درجہ بندی کو منفی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امریکی قرضوں سے متعلق درجہ بندی کو منفی قرار دے دیا ہے جسے قبل ازیں مستحکم کا درجہ حاصل تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق موڈیز کے اس فیصلے سے خطے کی کریڈیٹ ریٹنگ کم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے جو اس وقت ٹرپل اے ہے۔

کانگریس میں بجٹ کے اہم مذاکرات سے ایک ہفتہ قبل موڈیز کی جانب سے امریکی قرضوں پر اپنے نقطہ نظر کو مستحکم سے منفی کردیا، تاہم ایجنسی نے امریکی حکومت کے قرض پر اپنی ٹرپل اے کی درجہ بندی فی الحال برقرار رکھی ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ شرح سود کے تناظر میں حکومتی اخراجات کو کم کرنے یا محصولات میں اضافے کے لیے مؤثر مالیاتی پالیسی اقدامات کے بغیر موڈیز کو توقع ہے کہ امریکہ کا مالیاتی خسارہ بہت بڑا رہے گا، جس سے قرضوں کی استطاعت میں نمایاں کمی آئے گی۔

یو ایس ٹریژری نے فوری طور پر موڈیز کے اس فیصلے سے اپنے اختلاف کا اظہار کیا ہے ٹریژری کے ڈپٹی سکریٹری ویلی ایڈیمو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی معیشت بدستور مضبوط ہے اور ٹریژری سیکیورٹیز دنیا کا سب سے اہم محفوظ اور مائع اثاثہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 30ستمبر کو ختم ہونے والے 2023 کے مالی سال کے لیے گزشتہ ماہ شائع ہونے والا امریکی بجٹ خسارہ 1.7 ٹریلین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

مہنگائی کو روکنے کے لیے امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی وجہ سے امریکا کے لیے قرض کی لاگت بڑھ گئی ہے، واشنگٹن نے 2022 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال میں سود کے لیے 162 بلین ڈالر زیادہ ادا کیے۔

واضح رہے کہ موڈیز واحد عالمی ایجنسی ہے جس نے امریکی خودمختار قرضوں کے لیے اپنی درجہ بندی کو اپنی بلند ترین سطح پر برقرار رکھا ہے۔ نہ تو ڈیموکریٹک کنٹرول والی سینیٹ اور نہ ہی ریپبلکن زیرقیادت ایوان نمائندگان نے حکومتی فنڈنگ میں توسیع کا بل منظور کیا ہے، جس کی میعاد اگلے جمعہ سے ہفتہ کی درمیانی شب ختم ہو رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں