تازہ ترین

آئندہ ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

اسلام آباد: آئندہ ماہ جون میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا، چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب جبکہ سورج کو گرہن 21 جون کو لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔

ماہر ین فلکیات کے مطابق سورج کو گرہن 21 جون کو لگے گا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔

ماہر ین فلکیات کے مطابق کراچی میں 90 فیصد تک رنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے، کراچی میں سورج گرہن صبح 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک نظر آئے گا۔

یاد رہے گزشتہ سال دو چاند گرہن ہوئے تھے، جس میں 21 جنوری کا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا، ماہرین فلکیات نے اسے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا تھا جبکہ دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوا ،جس کا نظارہ پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -