اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اگست کو ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2017ء کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز 7 اگست کی شب کو ہوگا جو کہ پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا، پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 23 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن 11 بج کر 20 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور رات ایک بج کر 51 منٹ پر یہ ختم ہوجائےگا، یہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ مغربی ایشیا، آسٹریلیا، انٹارکٹیکا، افریقہ، یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔
سورج اور چاند گرہن کیوں ہوتا ہے؟*
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اگست کی شب ہونے والا چاند گرہن دنیا بھر میں پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 50 منٹ پر جبکہ پاکستان میں 11 بج کر 23 منٹ پر جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔
چاند گرہن 11 بج کر 20 منٹ پر اپنے عروج تک پہنچ جائے گا جبکہ پاکستان میں اس کا اختتام 8 اگست 12 بج کر 18 منٹ اور دنیا بھر میں رات ایک بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔
چاند گرہن کے بارے میں حیران کن معلومات*
خیال رہے کہ سال 2017ء میں مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہیں جن میں پہلا چاند گرہن 11 فروری کو اور پہلا سورج گرہن 26 فروری کو ہوچکا ہے۔
دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیان شب کو جب کہ دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 اگست کی درمیانی شب کو ہوگا۔