ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

نہرسوئز میں پھنسا جہاز نکالنے میں چاند بھی مددگار! امریکی میڈیا کا انوکھا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ نہر سوئز میں پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کےلیے چاند نے مدد کی، جس کی وجہ سے لہریں معمول سے زیادہ بلند ہوئیں اور سوئز کینال کا راستہ کھلا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں واقع دنیا کے سب سے مصروف بحری راستے نہر سوئز پر گزشتہ کچھ دنوں سے ٹریفک جام تھا جس کی وجہ نہر سوئز میں پھنسا 400 میٹر طویل بحری جہاز تھا۔

جہاز کو نکالنے کےلیے انجنیئرز کئی دنوں سے کوشش کررہےتھے لیکن جہاز نہیں نکل رہا تھا۔

جہاں اس وقت نکلا جب چودھویں کا چان اوفق پر روشن ہوا، جس کی وجہ سے سمندروں، دریاؤں اور نہروں میں کشش ثقل کی وجہ سے شدید مدو حز پیدا ہوتے ہیں جو لہروں کو معمول سے زیادہ بلند کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

سائنسدانوں کے نزدیک جب چودھویں کا چاند اپنی پوری آب و تاب سے چمکتا ہے تو اس وقت وہ زمین سے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے جس کی وجہ سے سمندروں، دریاؤں اور نہروں میں کشش ثقل کی وجہ سے شدید مدو جزر پیدا ہوتے ہیں جو لہروں کو معمول سے زیادہ بلند کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجنیئرز نے جہاز کو نکالتے وقت مشاہدہ کیا تھا کہ سمندر میں لہریں بلند ہونے سے جہاز تقریباً 18 انچ اپنی جگہ سے ہٹ گیا جس کے بعد انجینئر کو جہاز کو سیدھا کرنے اور نکالنے میں آسانی پیدا ہوئی۔

سی این این کے ماہر موسمیات جوڈسن جونز کا کہنا ہے کہ سال میں 12 سے 13 مکمل چاند ہوتے ہیں لیکن جو کچھ بحری جہاز کو نکالتے وقت ہوا ایسا پورے ایک سال میں 6 سے 8 مرتبہ ہی ہوتا ہے لہریں بہت زیادہ بلند ہوتی ہیں وگرنہ چھوٹے مدو جزر تو پیدا ہوتے رہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں