منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہوشیار ! اکتوبر کے آخر اور نومبر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے آخر اور نومبر میں سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سائیکلون کیار کی وجہ سے اکتوبر کے آخر یا نومبر کے اوائل میں بارش ہونے کا امکان ہے، مون سون کا ایک سسٹم سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے جو بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے آخر اور نومبر میں مون سون بارش کا امکان موجود ہے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترخشک رہے گا جبکہ بالائی پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں سردی ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج موسم معتدل اور خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس بارسردی جلد آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سردی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگی، شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباؤ ہے اور ہوا کا زیادہ دباؤ یعنی پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے، پریشر گریڈینٹ شمالی بلوچستان میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا تھا کہ پریشر گریڈینٹ کی وجہ سے شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم خنک ہوسکتا ہے اور نومبر کے وسط تک موسم سرد ہونے کا امکان ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں