اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول بہاولپور ڈویژن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ یہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا، آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ ، ژوب، قلات ، سبی ، نصیر آباد ، مکران ڈویژن سمیت خیبرپختونخواہ کے علاقوں پشاور، مردان کوہاٹ ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی ، گوجروانوالہ، لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور ، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، اسلام آباد اور کشمیر کے مختلف حصوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے علاقوں سکھر ، لاڑکانہ ، میرپورخاص ، شہید بے نظیر آباد ، حید رآباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگلت بلتستان میں چند مقامات میں تیز ہواووں کے ساتھ موسلا دھا ر بارش ہوسکتی ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48 ڈگری، دادو ، سبی ، بھکر، جیکب آباد اور بہاولنگر میں 45 ڈگری ، نورپور تھل اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔